اب زرعی ڈرون بھی پاکستان میں تیار ہوں گے، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وینٹیلیٹر کے بعد زرعی ڈرونز بھی پاکستان میں تیار ہوں گے۔

 

وفاقی وزیر ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا ہے کہ اب ‏وینٹیلیٹر کے بعد زرعی ڈرونز بھی پاکستان میں تیار ہوں گے، یہ دونوں زرعی ڈرونز ‎میڈ ان پاکستان ہیں،16لیٹر(pesticide)18منٹ تک اسپرے کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب سنسرز بتاتے ہیں کہ فصل کےکس حصے کو بیماری ہےاور صرف اس حصے پر اسپرے ہوتی ہے۔

 

وزیر ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ کھیت کی مکمل مانیٹرنگ کی صلاحیت سےلیس ڈرونز زراعت میں نیا انقلاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment