راولپنڈی:خواجہ سرا کمیونٹی پر فائرنگ ، ایک جاں بحق، ایک زخمی

راولپنڈی : تھانہ مندرہ کے علاقہ موہڑہ مندو میں خواجہ سرا کمیونٹی پر فائرنگ کا واقعہ, ایک خواجہ سرا جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، تھانہ مندرہ کے علاقہ موہڑہ مندو میں نامعلوم افراد کی جانب سے خواجہ سرا کمیونٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعہ میں ایک خواجہ سرا جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مندرہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرانزک ٹیم کے ذریعہ شواہد اکٹھے کیے۔

 

مقتول خواجہ سرا کی شناخت کاشف عباس عرف کنگنا جب کہ زخمی کی شناخت جاوید عرف عاشی کے نام سے ہوئی ہے۔

 

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر پیش آیا, قتل کی واردات کے بعد دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، نعش کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، تفتیش کے مراحل میں معاونت اور راہنمائی کے لئے تحفظ ٹراسجینڈر رپورٹنگ و خدمت مرکز سے وکٹم سپورٹ آفیسر ریم شریف ٹرانسجینڈرز سے مکمل رابطہ میں رہیں گی۔

 

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوۓ ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی۔

 

سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ معاشرہ کے محروم طبقات کو انصاف کی فراہمی راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment