نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،نواز شریف اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری

چئیر مین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، نیب نے نواز شریف اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دیدی۔

 

تفصیلات کے مطابق چئیر مین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شہباز شریف، سرتاج عزیز، رانا محمد اقبال سمیت دیگر کیخلاف انکوائرئ کی منظوری دے دی گئی۔

 

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے جاری اعلامیے میں سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر حامد رشید کےخلاف بھی انکوائری کی منظوری، سابق ایم پی اے شیخ اعجازاحمد کےخلاف بھی انکوائری کی منظوری،سی ای او ای آر پی ایل ارشد وحید اور دیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری،

شہباز شریف، احد چیمہ ، جاوید محمود اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن عدم شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 

چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب کوشاں ہے،

نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کیسز مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ، احتساب سب کی پالیسی کے تحت 466ارب بلواسطہ اور بلاواسطہ ری کور کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائے، مفرور اور اشتہادی ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے ، قانون اپنا راستہ خود بناے گا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment