پاکستان اور ہنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کے لئے مُعاہدے

پاکستان اور ہَنگری کے درمیان ٹیکس تعاون کو فروغ دینے کے لئے مُعاہدے پر دستخط ہوئے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہنگری کے درمیان دُہرے ٹیکسیشن اور آمدنی پر ٹیکسز سے بچاو کی روک تھام کے لئے مُعاہدے پر دستخط ہوئے۔

 

پاکستان اور ہنگری نے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل میں تبدیلی کی تاکہ مُعاہدے کے تحت ٹیکس معاملات سے متعلق انتظامی تَعاون کو جَدید معیار کے مُطابق بنایا جا سکے۔

 

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریب میں ہَنگری کی حکومت کی طرف سے ہنگری کے سفیرIstvan Szabo اور ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ممبر آئی آر آپریشنز نے مُعاہدے پر دستخط کئے۔

 

مُعاہدے کا آرٹیکل 27 معلومات کے تَبادلہ سے متعلقہ ہے۔ اس تبدیلی سے معلومات کے تبادلہ کے آرٹیکل کے تحت دستخط کنندہ پارٹیز اُن معلومات کا تبادلہ کریں گی جس کے باعث دونوں ممالک اپنے بنکوں اور فنانشل اداروں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گی، دُونوں مُمالک اس آرٹیکل میں کی جانے والی تبدیلی کے تِحت ایک دوسرے سے ہر طرح کی معلومات کا تَبادلہ کَر سکیں گی۔

Leave a Comment