جنابی وزیرستان، وانا میں طوفانی بارشیں، فصلیں تباہ

وانا،جنوبی وزیرستان وانا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مون سون کی طوفانی بارش،سبزی اور میوہ جات کے تیار فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وانا جنوبی وزیرستان میں مون سون کی طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے زرعی زمینیں بھی کٹاؤ کا شکار ہوگئے، بجلی کا نظام درہم برہم اورسینکڑوں لینڈ لائن فون نمبرز بھی بیٹھ گئیں۔اس حوالے سے دوردراز علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا کے مختلف علاقہ جات شکئی،لنڈی ڈوگ، راغزائی، ڈبکوٹ،کڑیکوٹ، زیڑ غوژہ،اعظم ورسک سمیت دیگر کئی علاقوں میں مون سون کی طوفانی بارش ہوگئی جس سے مذکورہ علاقوں کے باغبان اور زمیندار طبقہ کابری طرح متاثر ہوا۔

 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس سے قبل کئی بار انہی علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوچکی ہے لیکن کسی سرکاری اہلکار کی جانب سے مدد تو درکنار پوچھا تک نہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سالوں سے مسلسل ژالہ باری ہونے سے چلغوزہ کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے حکام سمیت دیگر اعلیٰ افسران کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔کیونکہ مذکورہ علاقے کئی بار قدرتی آفت کی زد میں آگئے ہیں لیکن حکام نے ابتک انکو آفت زدہ نہیں قرار دیدئیے جو بڑی افسوس کی بات ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتک ژالہ باری سے متاثر ہونے والے لوگوں کو حکومت کی جانب سے ایک پائی تک مدد بھی نہ مل سکی جو متعلقہ حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔متاثر ہونے والے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment