فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی پی ٹی آئی سے مزید تفصیلات طلب

پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کااجلاس ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کااجلاس میں درخواست گزاراکبر ایس بابر اورپی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاوراسکروٹنی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے، کمیٹی نے پی ٹی آئی کے جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لیا اورالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے مزید تفصیلات بھی طلب کرلیں، کمیٹی کاآئندہ اجلاس 23 جولائی کو ہو گا۔

 

کمیٹی میں پیش ہونے کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کے بیرون ممالک 5 اکاؤنٹس کی ہم نشاندہی کر چکے ہیں۔پاکستان میں 23 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی پی ٹی آئی نے تاحال فراہم نہیں کیں، الیکشن کمیشن سے انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

 

اکبر ایس بابر نے کہا کہ ابراج گروپ کے عارف نقوی عمران خان کے قریبی دوست ہیں،عارف نقوی پی ٹی آئی کے ڈونرتھے،اس کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے 17 اگست تک اسکروٹنی کمیٹی کو وقت دے دیا ہے-

متعلقہ خبریں

Leave a Comment