مشیرخزانہ:وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو گندم کی درآمد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، ای سی سی نے ملک میں گندم اور آٹے کی معقول پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو گندم کی درآمد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی، ای سی سی نے بیرون ممالک سرمایہ کاری کی حد بھی 50 لالھ ڈالر سے بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر کردی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں گندم اور آٹے کی معقول پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو گندم کی درآمد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی اورای سی سی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 200 ملین ڈالر کے آف شور پاکستان بونڈ جارنے کی مشروط منظوری دیدی۔

 

وزارت خزانہ نے بتایا کہ بونڈز سے حاصل ہونیوالی رقم پاکستان میں توانائی کے منصوبوں اور طویل المعیاد انفراسٹرکچر پراجیکٹس میں خرچ کی جائے گی،ای سی سی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ایک ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی،رقم گیس پیدا کرنےوالے علاقوں میں پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دیہاتوں کو گیس فراہم لرنے پر خرچ کی جائے گی۔

 

وزارتِ خزانہ کا مزید بتایا کہ ای سی سی نے بیرون ممالک سرمایہ کاری کی حد بھی 50 لالھ ڈالر سے بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر کردی،ایک کروڑ ڈالر مالیت تک کی بیرون ملک سرمایہبکاری کی اجات کا اختیار اسٹیٹ بینک کو دیدیا گیا ہے،ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ای سی سی سے اجازت لینا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment