راولپنڈی ٹریفک وارڈن پر جوتوں سے حملہ کرنے والی خواتین ملزمان گرفتار

راولپنڈی:ٹریفک وارڈن سے دوران ڈیوٹی ناروا سلوک اور مزاحمت کرنے والے 03 ملزمان اٹک سے گرفتار لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈن کو جوتوں سے مارنے ملزمان کو پولیس نے اٹک سے گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں بشیر حسین، صبا بشیر اور روبینہ بشیر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن سے خواتین کی مزاحمت اور ناروا سلوک کے معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات دیے تھے، ایس پی راول ڈویژن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او سٹی کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کا فوری ٹاسک دیا تھا۔

 

یاد رہے راولپنڈی میں لیاقت چوک میں ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈن نے غلط ڈرائیونگ پر ملزمان کی گاڑی کو روکا اور چالان کرنے لگا تو ملزمان نے مزاحمت اور ناروا سلوک کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment