پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا، شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شئیر کرنا چاہتا ہوں، آج پاکستان کو "ایس سی او” کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے۔ عثمان ڈار کہتے ہیں یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا،وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا۔

 

عثمان ڈار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوان اب "ایس سی او” کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہو سکیں گے، اور اسکے ڈویلپمنٹ کے پروگرامز میں ہمارے نوجوانوں کی شرکت ممکن ہو سکے گی، اہم پیش رفت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں۔

Leave a Comment