وزارتِ داخلہ:دھرنوں سے ملک کو 1 ارب 16 کروڑ کا نقصان ہوا

سیاسی جماعتوں کے دھرنے کی وجہ سے ملکی خزانہ کو کتنا نقصان پہنچا، وزارت داخلہ نےتفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ گزشتہ 7 سالوں میں اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے 1 ارب 16 کروڑ کا نقصان پہنچا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ نقصان پہنچے والے جماعت ہے، قومی خدمت کا دعویٰ کرنے والی سیاسی جماعتیں قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد میں صرف 7 سالوں کے دوران ایک ارب 16 کروڑ کا بھاری نقصان پہنچا ڈالا ،حکمران جماعت تحریک انصاف نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ۔

وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں 2013 کے دھرنے سے معیشت کو 3 کروڑ 32 لاکھ، 2014 کے دھرنے سے ساڑھے 75 کروڑ ،، 2016 کے دھرنے سے 21 کروڑ، 2017 کے دھرنے سے 14 کروڑ اور 2018 کے دھرنے سے ڈیڑھ کروڑ کا نقصان ہوا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ پنجاب میں دھرنوں سے ساڑھے 31 کروڑ سے زائد اور خیبرپختونخواہ میں دھرنوں سے معیشت کو 2 کروڑ 93 لاکھ روپے نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں دھرنے سے معیشت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment