غیر ملکی پارٹی فنڈنگ:الیکشن کمیشن میں ن لیگ کی 24 جولائی دوبارہ طلبی

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کو دوبارہ 24 جولائی کو طلب کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون اور درخواست گزار رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، مسلم لیگ ن نے سکروٹنی کمیٹی سے کاروائی جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ تمام ریکاڑد اور اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرا چکے ہیں،الیکشن کمیشن کے ٹی او آرز کے مطابق کاروائی مکمل کی جائے۔

 

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جہانگیر جدون کے مطابق سکروٹنی کمیٹی میں تمام پارٹی کے آڈیٹڈ فنڈز جمع کرائے ہیں،سکروٹنی کمیٹی پارٹی فنڈز کی جس بینک سے چاہے معلومات حاصل کر لے،ہم نے پارٹی فنڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں،مسلم۔لیگ ن کو ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ نہیں کی گئی۔تحریک انصاف کے لوگ سکروٹنی کمیٹی کی کاروائی میں خلل ڈال رہے ہیں۔

 

درخواست گزار فرخ حبیب نے میڈیا کو بتایا کہ سکروٹنی کمیٹی سٹیٹ بینک سے ن لیگ کے اکاونٹس کی تفصیلات طلب کرے گی، مسلم لیگ ن سکروٹنی کمیٹی کے سامنے ہاتھ کھڑے کر چکی ہے، مسلم لیگ ن کے پاس باہر سے آنے والے پیسوں کا حساب نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے باہر سے پیسے بھیجنے والوں کے شناختی کارڈز کی کاپیاں جمع کرانے سے قاصر ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنے قوانین کے تحت دیکھنا ہے کہ یہ لیگل منی ہے ان کا کہنا تھا کہ چرس بیچنے والے،ٹھیکے لینے والوں نے مسلم لیگ ن کو فنڈز دیے۔ن لیگ نے جو گڑھا تحریک انصاف کے لیے کھودا آج خود اس میں گر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment