صوبہ سندھ:لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک توسیع

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک توسیع کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر حکومت سندھ نے ایک ماہ کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں مزید 15 اگست تک برقرار رکھی جائیں گی۔

 

محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈان میں ایک ماہ کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے اعلامیے میں بتایا کہ لاک ڈاون میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔

 

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عوامی مقامات، پارکس اور سنیما ہالزکو مزید ایک ماہ کے لئے بند رہیں گے، جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس بھی 15 اگست تک بند رہے گی۔

 

یاد رہے کہ صوبہ سندھ سے قبل پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں بھی لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع کر چکی ہیں۔

Leave a Comment