روز ویلیٹ ہوٹل نجکاری:وفاقی حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2017میں ترمیم کا فیصلہ

روز ویلٹ ہوٹل میں نجی کمپنی کی شراکت داری کیلئے راہ ہموار کرنے کے لیے وفاقی حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2017میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں پی آئی اے کے ہوٹل روز ویلٹ میں نجی کمپنی کی شراکت داری کیلئے راہ ہموار کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2017میں ترمیم آرڈیننس کے اجراء کیلئے وفاقی کابینہ سے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرا لی ہے۔

 

آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیلئے سمری صدرمملکت کو ارسال کی جاچکی ہے، روزویلٹ ہوٹل سمیت پاکستان سٹیل ملز اور دیگر اداروں میں بھی نجی شراکت داری ہوگی، نجکاری کمیشن کو مالی مشیر ڈیلوائٹ سے 4ہفتے کے اندر سٹڈی مکمل کروانے کی ہدایت بھی جاری کی ہیں۔

 

روزویلٹ ہوٹل میں نجی کمپنی کی شراکت داری کی حتمی منظوری اگست دئیےجانے کا امکان ہے، فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کیلئے درکار فنڈز وزارت خزانہ سے حاصل کئے جائینگے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment