کلبھوشن پکارتا رہا مگر بھارتی سفارت کار دم دبا کر بھاگ گئے

 

کلبھوشن یادیو کو سفارتی رسائی دی، کلبھوشن پکارتا رہا مگر بھارتی سفارتکاردم دباکربھاگ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن تک سفارتی رسائی کی کلائی کھول دی، انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن تک رسائی نہیں چاہتا تھا، مگر ھم نے سفارتی رسائی دی، دوران ملاقات کلبھوشن یادیو بھارتی سفارتکاروں کو پکارتارہا،بھارتی سفارتکار دم دبا کر بھاگ گئے۔

 

شاہ محمود قریشی نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی بدنیتی کھل گئی ، یہ رسائی نہیں چاہتے تھے، ملاقات میں بھارتی سفارتکار کو شیشے پر اعتراض تھا،وہ بھی ہٹا دیا، بھارتی سفارتکار کلبھوشن کی کوئی بات سنے بغیر چلے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ ھم نے بھارتی سفارتکاروں کو دوران ملاقات ایک سیکیورٹی اہلکارکے علاوہ دیگر کو ہٹانے کی بھی پیشکش کی، سیکورٹی کے پیش نظر بالکل تنہا نہیں چھوڑ سکتے تھے۔

 

وزیرخارجہ نے کہاکہ سی پیک میں ایران کےشامل ہونے اورافغانستان میں قیام امن کافائدہ سب کوہوگا تاہم یہ بھارت کیلئےایک جھٹکاہے، چین بھارت تصادم میں کئی بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے نیپالی پارلیمنٹ کوبھی قراردارکےذریعےمطالبات پیش کرنےپڑگئے،بھارت بنگلہ دیش تعلقات بھی پہلے جیسے گرمجوشی نہیں ہے، پاکستان کوتنہاکرناوالا خود تنہا ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment