لاہور ائیر پورٹ کے اہلکار آپس میں ہی الجھ پڑے

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کے اہلکار کے درمیان جھگڑا، بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکار کا سول ایوی ایشن کے سپروائز رکے درمیان ہاتھاپائی ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لئے، لاہور ائیر پورٹ پارکنگ ایریا میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سپروائز رلاونجز عامر رضا پر اے ایس آئی کے درمیان بحث و تکرار کے بعد ہاتھا پائی ہوئی، دیگر عملے نے دونوں اہلکاروں کے درمیان بیچ بچاؤ بھی کرایا،

ائیر پورٹ پر جھگڑے کے واقعہ کے بعد ائیر پورٹ مینجر نے نوٹس لے لیا، ائیر پورٹ مینجر اختر سعید مرزا نے واقع کی فوری انکوائر ی کا حکم بھی دے دیا۔

ایئر پورٹ منیجر کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑائی کے واقعہ کے بعد دونوں اہلکاروں کے درمیان صلح صفائی کرادی گئی، دونوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایک دوسرے معافی معانگ لی ہے۔واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھاجس کی تحقیقات کرائی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment