اقوام متحدہ نے ٹی ٹی پی رہنما نور ولی محسود پر پابندیاں عائد کر دیں

اقوام متحدہ نے کلعدم تحریک طالبان پاکستان کے نورولی محسود کو پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نورولی محسود کو پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا، امریکی محکمہ خارجہ نے فہرست میں شامل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کئی دہشتگردی اور ہلاکتوں میں کلعدم تحریک طالبان پاکستان ملوث ہے،نور ولی محسود کوالقاعدہ اورداعش کی پابندیوں والی فہرست میں ڈالا گیا ہے جو خوش آئندہ ہے امریکا نے نورولی محسود کو گزشتہ سال ستمبرمیں دہشت گرد قراردیا تھا۔

 

جنوبی وزیرستان کے علاقے سرہ روغہ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مفتی نور ولی محسود کراچی اور پنجاب کے مختلف مدارس میں زیر تعلیم رہے اور افغانستان میں طالبان کے ہمراہ پہلے شمالی اتحاد اور پھر سنہ 2001 میں امریکی افواج کے خلاف جنگ میں بھی شریک ہو چکے ہیں۔

 

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہوں کو نہ صرف ماضی میں بھی امریکہ نے دہشت گرد قرار دے چکا ہے بلکہ ان کے کئی رہنما پاکستان کے سابق قبائلی علاقوں اور افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں کا نشانہ بھی بن چکے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Comment