پاک افغان بارڈر پر فائرنگ سے 3 پاکستانی شہید، 7 زخمی

پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری شہید جب کہ 7 شہری اور دو فوجی جوان زخمی ہو گئے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے ایک مرتبہ پھر پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی گئی ہے، باجوڑ میں سرحد پار کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری شہید ہو گئے جب کہ 7 شہری زخمی ہو گئے، واقعے میں دو فوجی جوان بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں 2 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے، یہ باڑ شرپسند عناصر کی بارڈر کراسنگ کو روکنے اور پاکستان میں ان کی سرگرمیاں کم کرنے کے لیے لگائی جا رہی ہے، سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں رخنہ ڈالنے کیلئے دہشت گرد اور دیگر شرپسند عناصر تخریبی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری سول اور فوجی جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment