آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کر دی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم ڈویژن کے رابطے کے بعد ہڑتال ملتوی کر دی ہے۔

 

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن ترجمان کے مطابق آئل ٹینکز ایسوسی ایشن کے نمائندگان 20 جولائی کو پٹرولیم ڈویژن کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے جس میں ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات متعلقہ اداروں کے سامنے رکھے جائیں گے، اس یقین دہانی کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کردی۔

 

ترجمان کے مطابق پٹرولیم ڈویژن پٹرول و پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

 

یاد رہے دو روز پہلے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا تھا کہ بروز جمعرات سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment