میرپور آزاد کشمیر میں عمارت زمین بوس، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

میرپور آزادکشمیر کے نواحی علاقہ چکسواری میں شادی ہال کی عمارت زمین بوس ہوگئی ہے،متعدد افراد کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر، ضلع میرپور کے علاقے چکسواری میں شادی ہال کی عمارت اچانک زمیں بوس ہوگئی، عینی شاہدین کے مطابق متعدد افراد کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے، امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن کے لیے جائے حادثہ پرپہنچ گئی ہیں اور امدادی کام شروع کر دیا ہے۔

 

منہدم ہونے والی عمارت 10برس قبل تعمیر ہوئی تھی جس میں مرمتی کام جاری تھا۔

Leave a Comment