بھارتی جاسوس کو تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش

پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادو کو تیسری قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو تیسری قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کو تیسری قونصلر رسائی کے حوالے سے رسمی طور پر بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

گزشتہ روز بھارت کے پاکستان میں ناظم الامور نے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی تھی جس کے بعد بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی قونصلر رسائی پراعتراضات اٹھائے تھے جس کے بعد پاکستان نے سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

 

سفارتی ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی تیسری قونصلر رسائی پر پاکستان کو بھارت کے کے جواب کا انتظار ہے، یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے یہ تیسری قونصلر رسائی ہوگی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment