پاکستان میں مقامی سطح پر الیکٹرک موٹر سائیکلز کی تیاری شروع

الیکٹرک وہیلکلز پالیسی پر عمل درآمد شروع، پاکستان میں مقامی سطح پر الیکٹرک موٹر سائیکلز کی تیاری شروع کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرک وہیلکلز پالیسی پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد پاکستان میں مقامی سطح پر الیکٹرک موٹر سائیکلز کی تیاری شروع کردی گئی ہے، متعدد کمپنیوں نے دو,  تین وہیلرز گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں، ایم ایس جولٹا الیکٹرک نے الیکٹرک موٹر سائیکل کی مینوفیکچرنگ کے درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے الیکٹرک سکوٹر اور موٹر سائیکل کی مینو فیکچرنگ کے لیے درخواست دے دی ہے، سازگار اور کراون گروپ نے مقامی سطح پر دو اور تین وہیلرز گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ میں دلچسپی ظاہر کردی ہے جبکہ ایفل انڈسٹریز نے بہت جلد الیکٹرک موٹر بائیک متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو ٹیکس مراعات فراہم کی گئی ہیں۔

Leave a Comment