اسلام آباد ہائی کورٹ:چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا، تحریری حکم نامہ دو صفحات پر مشتمل پر مشتمل ہے، ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کا ریکارڈ جواب کے ساتھ جمع کرایا جائے۔

عدالت نے کیس 29 ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے منظور کر لی۔

خیال رہے کہ طارق زمان چوہدری نے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment