اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کو کمبوڈیا کے جنگل میں بھیجنے کی تجویز

 

 

اسلام آباد چڑیا گھر کے کاون ہاتھی کے لیے ماہرین نے سر جوڑ لیے، ماہرین جنگلی حیات پر مبنی آٹھ رکنی ایکسپرٹ کمیٹی نے کاون ہاتھی کے لیے اہم تجویز دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تنہائی کا شکار ہاتھی کاون ہاتھی کی بقیہ زندگی کے لیے ماہرین جنگلی حیات پر مبنی آٹھ رکنی ایکسپرٹ کمیٹی نے کاون ہاتھی کے لیے اہم تجویز دے دی ہیں، ماہرین کے مطابق کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لیے واقع پناہ گاہ اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کے لیے بقیہ زندگی گزارنے کے لیے موزوں ترین علاقہ ہوگا۔

 

ذرائع کے مطابق کاون ہاتھی کو بقیہ زندگی گزارنے کے لیے کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لیے واقع پناہ گاہ میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاون ہاتھی عرصہ سے تنہائی کا شکار ہے، کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لیے واقع پناہ گاہ کاون کے لیے موزوں ترین ہے، ، کمبوڈیا میں جنگلی حیات کے لیے واقع پناہ گاہ میں پہلے ہی کئی ہاتھی موجود ہیں، اس پناہ گاہ میں دنیا کے مختلف علاقوں سے 80 کے لگ بگ ہاتھیوں کو بقیہ زندگی گزارنے کے لیے بھیجا گیا ہے، ان ہاتھیوں کی نگرانی اور دیکھ بال عالمی اہمیت کے حامل ماہرین جنگلی حیات کرتے ہیں، ماہرین کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے،۔

 

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے میڈیا فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہاتھی کی بقیہ صحت مند زندگی کی خاطر یہ فیصلہ بھی مثبت اقدام ہوگا، کمیٹی کے فیصلے کے مطلق کل ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو وفاقی وزارت کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment