اٹک میں بیل دوڑ، کورونا وائرس ایس او پیز ہوا میں اڑا دی گئیں

ضلع اٹک، تحصیل جنڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماعات کی پابندی کے باوجود بیلوں کی دوڑ، ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، بیل دوڑ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔   تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے علاقے ماڑی میں بیل دوڑ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا، اس دوران کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماعات پر پابندی ہونے کے باوجود…

مزید پڑھیں

بڑے ائیر پورٹس پر سیلف چیکنگ سسٹم 8 ماہ سے غیر فعال

ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے نصب کیئے گئے جدید سیلف چیکنگ سسٹم 8ماہ گزرنے کے باوجود فعال نہ ہوسکے۔   تفصیلات کے مطابق کراچی ،اسلام آبادسمیت 5 بڑے ایئرپورٹس پرجدید سیلف چیک ان سسٹم نصب کئے گئے تھے تا کہ جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خودکار طریقہ سے حاصل کرسکیں گے، لیکن خود کار نظام 8 ماہ گزرنے کے باوجود فعال نہ ہو سکا،   ایئرپورٹ کے منیجرز کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنوں کو متعدد بار خطوط لکھے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد چڑیا گھر سے جانور منتقلی کے دوران ہرن زخمی

اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران کئی جانور زخمی ہو گئے۔   تفصیلات کے مطابق وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت غیر سرکاری ادارہ وائیلڈ لائف نے اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کو دوسری جگہ منتقل کیا، جانوروں کی منتقلی کی دوران عملہ کی مبینہ غفلت سے قیمتی جانور زخمی بھی کو گئے،   چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق جانور منتقلی کے دوران نایاب نسل کا نر ہرن بپھر گیا جس نے مادہ ہرن کو زخمی کر دیا ، زخمی ہرن کو علاج معالجے کے…

مزید پڑھیں

چترال میں گلیشیئر پھٹ گیا، پن بجلی منصوبے کو نقصان

چترال میں گولن گول وادی میں گلیشئر پھٹ گیا، جس نے گولن گول پن بجلی منصوبے کو شدید نقصان پہنچا، 108 میگاواٹ گولن گول پن بجلی منصوبہ بند کر دیا گیا۔   ذرائع کے مطابق گلیشیئر بھٹنے اور سیلاب سے ڈیم کا پیندہ متاثر ہوا ہے، گلیئشیر پھٹنے سے 3 دیہات بھی شدید متاثر ہوئے، واپڈا اور مقامی انتظامیہ نے امدادی کاروایئوں میں حصہ لیا۔   گولن گول منصوبے تک رسائی کے لیے سڑک بھی شدید متاثر ہوئی، گولن گول منصوبہ 26 ارب روپے کی لاگت میں 2018 میں مکمل…

مزید پڑھیں

کلبھوشن یادیو کیس: وزارت قانون کا آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنیکی تجویز

کلبھوشن یادیو کیس: وزارت قانون نے آرڈنینس کی مدت مکمل ہونے پر قومی اسمبلی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان سے پکڑے جانے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت قانون نے آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز دیدی ہے، یہ آرڈیننس جلد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، وزارت قانون آرڈیننس کی مدت کل رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی نیوی کے حاضر سروس…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم کے معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثے ظاہر کر دئیے گئے

وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی اور مشیروں نے اپنے اثاثے ظاہر کر دئیے ہیں۔   وزیراعظم کے مشیر اطلاعات شبلی فراز نے سوشل میڈیاپر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاونین خصوصی اور مشیروں کے اثاثوں کی تفصیلات وزیر اعظم کی ہدایات پر  ظاہر کی گئی ہیں۔   جاری دستاویزات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 75کروڑ 68لاکھ سے زائد ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے اثاثوں کی مالیت 29کروڑ70لاکھ ہے۔   وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین…

مزید پڑھیں