اسلام آباد چڑیا گھر سے جانور منتقلی کے دوران ہرن زخمی

اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران کئی جانور زخمی ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت غیر سرکاری ادارہ وائیلڈ لائف نے اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کو دوسری جگہ منتقل کیا، جانوروں کی منتقلی کی دوران عملہ کی مبینہ غفلت سے قیمتی جانور زخمی بھی کو گئے،

 

چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق جانور منتقلی کے دوران نایاب نسل کا نر ہرن بپھر گیا جس نے مادہ ہرن کو زخمی کر دیا ، زخمی ہرن کو علاج معالجے کے بعد ایف ایٹ انکلوژر منتقل کردیا گیا۔

 

چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق ماضی میں بھی جانور منتقلی کے دوران ایسے واقعات ہو چکے ہیں، جن میں کئی جانور ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment