چترال میں گلیشیئر پھٹ گیا، پن بجلی منصوبے کو نقصان

چترال میں گولن گول وادی میں گلیشئر پھٹ گیا، جس نے گولن گول پن بجلی منصوبے کو شدید نقصان پہنچا، 108 میگاواٹ گولن گول پن بجلی منصوبہ بند کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق گلیشیئر بھٹنے اور سیلاب سے ڈیم کا پیندہ متاثر ہوا ہے، گلیئشیر پھٹنے سے 3 دیہات بھی شدید متاثر ہوئے، واپڈا اور مقامی انتظامیہ نے امدادی کاروایئوں میں حصہ لیا۔

 

گولن گول منصوبے تک رسائی کے لیے سڑک بھی شدید متاثر ہوئی، گولن گول منصوبہ 26 ارب روپے کی لاگت میں 2018 میں مکمل ہوا تھا، گولن گولن منصوبے کی انتظامیہ نے ناگہانی صورتحال کی پیشگی اطلاع واپڈا کو دی تھی، واپڈا کے مطابق گولن گول وادی میں سیلاب کے باعث ڈیم بند کردیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment