بڑے ائیر پورٹس پر سیلف چیکنگ سسٹم 8 ماہ سے غیر فعال

ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کیلئے نصب کیئے گئے جدید سیلف چیکنگ سسٹم 8ماہ گزرنے کے باوجود فعال نہ ہوسکے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی ،اسلام آبادسمیت 5 بڑے ایئرپورٹس پرجدید سیلف چیک ان سسٹم نصب کئے گئے تھے تا کہ جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خودکار طریقہ سے حاصل کرسکیں گے، لیکن خود کار نظام 8 ماہ گزرنے کے باوجود فعال نہ ہو سکا،

 

ایئرپورٹ کے منیجرز کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنوں کو متعدد بار خطوط لکھے ہیں کہ وہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کرلیں لیکن ائیرلائنز جدید سیلف چیکنگ سسٹم پر اپنا سافٹ ویئر انسٹال نہیں کرسکیں، سافٹ ویئر انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

سی اے اے کے حکام کا کہنا ہے کہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی جدید چیک ان سسٹم 3اسلام آباد ایئرپورٹ،2پشاور،کوئٹہ2،ملتان2اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر بھی 2مشینیں نصب کئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پرجدید چیک ان سسٹم کو ایئرلائن اپنے نیٹ ورک سے فوری منسلک کریں، تمام ایئرلائنز کو بھی CUPPSسسٹم کو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ، ایئرپورٹ پر چیک ان اور بورڈنگ سسٹم کو آپریٹ کرنے والی کنٹریکٹر کو بھی وارننگ دی ہے کہ فوری طور پر سسٹم کو فعال کرے تا کہ جدید چیک ان سسٹم سے ہینڈ کیری بیگجز والے مسافروں کو یہ سہولت میسر ہو۔

Leave a Comment