اٹک میں بیل دوڑ، کورونا وائرس ایس او پیز ہوا میں اڑا دی گئیں

ضلع اٹک، تحصیل جنڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماعات کی پابندی کے باوجود بیلوں کی دوڑ، ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی، بیل دوڑ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے علاقے ماڑی میں بیل دوڑ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا، اس دوران کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے عوامی اجتماعات پر پابندی ہونے کے باوجود ضلع اٹک کی انتظامیہ بیل دوڑ کے دوران خاموش تماشائی بنی رہی۔

علاقے کے معززین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے مگر دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کا بیل دوڑ کی اجازت دینا سمجھ سے بالا تر ہے، معززین کا مزید کہنا ہے کہ بیل دوڑ کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے شخص کا مقدمہ جلسہ انتظامیہ پر کیا جائے،جن کی وجہ سے ایک قیمتی جان کا ضیاع ہوا ہے۔

 

یاد رہے علاقہ پوٹھوہار میں بیل دوڑ ایک ثقافتی کھیل ہے، ہر سال اس بیل دوڑ کی زد میں آ کر کئی لوگ زخمی اور ہلاک بھی ہو جاتےہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment