ملک بھر میں پولیو مہم آج سے شروع ہو گی

مُلک میں پولیو مہم کا دوربارہ سے آغاز، آج سے شروع ہونے والی مہم کے دوران مخصوص علاقوں میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 60 ہو چکی ہے

 

تفصیلات کے مطابق مُلک میں پولیو مہم کا دوربارہ سے آغاز آج سے ہو گا، اس مہم میں آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کو کورونا وائرس کے باعث 4 ماہ قبل معطل کر دیا گیا تھا، جو آج سے دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

 

ترجمان انسداد پولیو مہم کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر پولیو مہم بُری طرح متاثر ہوئی، پولیو مہم کا آغاز مخصوص اضلاع میں ہی کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں فیصل آباد، اٹک، جنوبی وزیرستان، کراچی اور کوئٹہ کے کچھ علاقے شامل ہونگے، مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

 

ترجمان انسداد پولیو مہم کا کہنا ہے کہ رہ جانے والے بچوں کے لیے الگ مہم شروع کی جائے گی، مُلک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 60 ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment