ٹائیگر فورس کو ملک بھر شجر کاری مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ

ٹائیگر فورس کو ملک بھر شجر کاری مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کو شجر کاری مہم میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی۔

 

تفصیلات کے مطابق مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم کو ٹائیگر فورس، شجر کاری، نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر شجر کاری مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی مشیر ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم اور عثمان ڈار کو مون سون کے دوران 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف دیدیا۔

 

وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو مزید منظم کرنے کے لیے عید کے فوری بعد 9 اگست کو "ٹائیگر فورس ڈے” منانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹائیگر فورس مون سون کی شجر کاری کی مہم میں رضاکارانہ حصہ لی گی۔وزیر اعظم عید کے بعد ٹائیگر فورس رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے رجسٹریشن دوبارہ اوپن کرنے اور نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوان تیاری کریں، وزیراعظم نئی ذمہ داریوں کو اعلان کرنے والے ہیں، ٹائیگر فورس نے کورونا وباء کے دوران ذمہ داریاں زبردست انداز میں نبھائی، شاندار خدمات پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

نوجوانوں کو ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں، نوجوان سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاتر ہو کر صرف ملک کا سوچیں۔

 

مشیر ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کی مدد سے مون سون میں 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف حاصل کریں گے، ملک امین اسلم کی حضرو میں نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم پر بھی بریفنگ دی، جس پر وزیر اعظم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں غریب، اور مستحق بے گھر لوگوں کو ترجیح دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment