فیڈرل بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان، پہلی پوزیشن 2 لڑکیاں لے اڑیں

 

فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، پہلی پوزیشن دو لڑکیوں اور دوسری پوزیشن دو لڑکوں نے  اڑا لی، تیسری پوزیشن پر 11 طالب علم کامیاب ہوئے۔

 

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ نے میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا، تقریب سے چیئرمین فیڈرل بورڈ راؤ عتیق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق بچوں کو پروموٹ کر رہے ہیں، پورے پاکستان میں پہلے نتائج فیڈرل بورڈ دے رہا ہے، نویں کلاس کی پرفارمنس کے مطابق دسویں کے طلباء کو تین فیصد اضافی نمبر دیے گئے ہیں۔

 

فیڈرل بورڈ میں میٹرک میں پہلی پوزیشن 1097 نمبر لے کر دو لڑکیوں نے حاصل کی، آرمی پبلک سکول کی مناحل امان اور ماڈل کالج کی خنشہ نشاء یعقوب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

1096 نمبر لے کر  دوسری پوزیشن دو لڑکیوں نے حاصل کی، جن میں 1096 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں فہیم عباس، زرتاشہ عباسی شامل ہیں،

 

تیسری پوزیشن پر 1095  نمبر لینے والے گیارہ طلباء کامیاب قرار ہوئے، جن میں 1095 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں قیوم احمد، محمد عثمان فاروق، عبداللہ شاہد، عبید خان، جلال خان، عفرہ انجم، مسبیح منہاس، عاشہ ہرل، خدیجہ آلزہرہ، زینب نقیب، حورہن کشور  تیسری پوزیشن لینے والوں میں شامل ہیں

 

پارلیمانی سیکرٹری  وجیہہ اکرم نے کہا کہ کورونا کے باعث امتحانات، نتائج اور سکول کھولنے کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں، صوبوں نے وفاق کے ساتھ تعاون کیا، یکساں پالیسی بنائی گئی،یکساں نصاب مدارس میں لاگو کر رہے ہیں، یکساں مواقع میسر ہوں گے،مدارس کے بچے کم سہولیات کے باوجود بہتر نتائج دے رہے ہیں۔

Leave a Comment