اسلام آباد سے مگر مچھ اور کچھوے جنگلی ماحول میں منتقل

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مگر مچھ اور کچھوے سندھ منتقل کر دیے گئے ہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے مارش مگر مچھ، 21کچووں کو سندھ کے شہر گھوٹکی کے صوفی انور پارک میں چھوڑ دیا، وائلڈ لائف بورڈ کے مطابق صوفی انور پارک میں بنی سینکچوری جنگلی حیات کو جنگل جیسا ماحول دیا گیا ہے، اسلام آباد سے سندھ منتقل کی گئی جنگلی حیات کو ماحول سے ہم آہنگی دینے ہے لیے ملازمین کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

 

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ گھوٹکی میں صوفی انور پارک 2500ایکڑ پر مشتمل ہے، منتقل کیے گئے مگر مچھ اور کچووں کا آئندہ چند دنوں تک معائنہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment