فیصل آباد اور عارف والا میں بارشیں، گھروں کی چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد اور عارف والا میں بارش سے گھروں کی چھتیں گر گئیں ، 4 افراد جاں بحق، ملبے کے نیچے دب کر 7 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے گاؤں کنگاں بارش سے چھت گرنے سے تین بین بھائی 17 سالہ سائرہ ، 9 سالہ نسیم بی بی ، 13 سالہ رضوان جاں بحق جبکہ 42 سالہ نسرین ، 18 سالہ ماریہ ، 8 سالہ مناہل شدید زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ریسکیوذرائع نے مزید بتایا کہ عارف والا کے نواحی گاؤں جمن شاہ کے قریب بستی دربار بابا امرشاہ میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے آکر خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے، نعش اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون سکھاں بی بی جبکہ زخمیوں میں مظہر اور اسکے دو بچے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment