صحت کارڈ کی تشہیر ی مہم عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے:اسلام آباد ہائی کورٹ

پی ٹی آئی جھنڈے کی کلر اسکیم والے صحت کارڈ کی تشہیر ی مہم کے خلاف کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پر اپنا نمائندہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مسلم لیگ نون کی جانب سے دائر کیس پی ٹی آئی جھنڈے کی کلر اسکیم والے صحت کارڈ کی تشہیر ی مہم کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

 

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی واضع خلاف ورزی کے حوالے سے جواب جمع کرائے، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی واضح خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے، کیوں نہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بادی النظر میں حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا

 

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نورالحسن تنویر اور بیرسٹر محسن شاہ نوازرانجھا نے درخواست دائر کررکھی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی جھنڈے کی سرکاری وسائل سے تشہیر کرنا سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے، یاد رہے سپریم کورٹ نے سیاسی رہنما، پارٹی جھنڈے، یا نشان کی تشہیر پرپابندی عائد کی تھی۔

 

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment