لڑکی کا لڑکی سے شادی کا کیس:عدالت کا علی آکاش کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار

راولپنڈی۔ لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کا کیس، عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کی عدالت میں حاضر نہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ جسٹس صداقت علی خان نے میں لڑکی کا لڑکا بن کر اپنی دوست لڑکی سے شادی کے کیس کی سماعت ہوئی، عاصمہ بی بی عرف علی آکاش کی عدالت میں حاضر نہ ہوئی، عدالت نے علی آکاش کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت کاچوبیس جولائی کو فریقین کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا کا کہنا تھا کہ علی آکاش اور نیہا علی ٹیکسلا میں موجود نہیں گھروں پر تالے لگے ہیں، تبدیلی جنس کے بعد شادی کرنے والا جوڑا لاہور میں ہے، فریقین کے وکلاء کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے موکلوں کو عدالت پیش کریں۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے علی آکاش کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا عدالت نے مسترد کر دیا۔

عاصمہ بی بی عرف آکاش علی کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ کورونا مشتبہ مریض ہے عدالت حاضر نہیں ہو سکتا جس پر عدالت نے کہا کہ جس دن عدالت پیش ہوئے اسی دن ٹیسٹ کروایا گیا کورونا کیسے ہو سکتا ہے، سماعت پر علی آکاش کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے ہمراہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment