پی ٹی آئی اراکین کی مشیر خزانہ کے خلاف تحریک کی حمایت کا اعلان

پی ٹی آئی اراکین نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے خلاف تحریک استحقاق کی حمایت کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کی راہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے حمایت کر دی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ قومی نوعیت کے بل التواء کا شکار ہیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوتے،

بطور رکن پارلیمنٹ میرا استحقاق مجروح ہورہا ہے۔

 

 

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنا چاہتی ہوں، پی ٹی آئی اراکین تحریک کی حمایت کریں۔

 

 

دوسری جانب پی ٹی آئی اراکین نے مشیر خزانہ کے خلاف تحریک استحقاق کی حمایت کردی

 

آفتاب صدیقی اور جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں، چیئرمین کمیٹی فیض اللہ کاموکا نے کہا کہ مشیر خزانہ کو آخری خط لکھا جائے، اگر مشیر خزانہ رضا مندی ظاہر نہیں کرتے تو تحریک استحقاق پیش کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment