شوگر کمیشن کے خلاف درخواست، عدالت کااٹارنی جنرل سے کل دلائل طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر کمیشن کے خلاف شوگر ملز کی درخواست پر اٹارنی جنرل سے کل دلائل طلب کر لیے، شوگر ملز کے وکلاء مخدوم علی خان اور سلمان اکرم راجہ نے دلائل مکمل کر لیے، کاشتکاروں کے نمائندے کے وکیل نے بھی دلائل دیے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شوگر انکوائری کمیشن کیخلاف شوگر ملز کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی نے دلائل دیے کہ اٹارنی جنرل نے سنگل بنچ کے سامنے درست موقف اپنایا کہ وہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ زیرالتواءکیسز ،انکوائری ،تفتیش پر کیوں ہر کوئی بات کرنا چاہتا ہے، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ موجود ہے لیکن پھر بھی کمنٹ کیا جاتا ہے۔

 

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دو روز قبل بھی مرزا شہزاد اکبر کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی پریس کانفرنس میں دوبارہ وہی کہا گیا جس سے سنگل بنچ نے رکنے کی توقع کی تھی، کسانوں کے نمائندے کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اس معاملے میں سب سے زیادہ نقصان ہمیں پہنچا ہے مگر ہماری بات سننے والا کوئی نہیں عدالت نے اٹارنی جنرل کو قانونی چیلنجز پر دلائل کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment