صحافی مطیع اللّٰہ جان اسلام آباد سے لاپتہ

سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کی اہلیہ کے مطابق اُن کے شوہر کی گاڑی G-6 اُن کے اسکول کے پاس کھڑی پائی گئی ہے، اہلیہ مطیع اللّٰہ جان کے مطابق اُنہیں بتایا گیا کہ اُن کے شوہرکو کچھ نا معلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ زبردستی لے گئے ہیں ۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سینیئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کے لاپتہ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

 

جیو نیوز سے منسلک صحافی اعزاز سید نے اپنی ایک ٹویٹ میں مطیع اللہ جان کی گاڑی کی ویڈیو شئیر کی، جس وقت صحافی مطیع اللہ جان کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تو وہ ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑی میں موجود تھے۔

 

یاد رہے چند روز پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر ججز پر تنقید کے معاملے میں سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment