امریکہ نے ترکی کو ایف 35 فائٹر پروگرام سے نکال دیا

امریکا نے ایف 35 کی آفیشل ویب سائٹ سے ترکی کا نام نکال دیا ہے۔

 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ایف 35 مشترکا فائٹر پروگرام سے ترکی کو نکال دیا ہے، امریکا کی جانب سے ایف 35 مشترکا فائٹر جیٹ کے پروگرام سے ترکی کو نکالنے کا اقدام روسی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400 کی خریداری پر اظہار ناراضگی کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ترکی کو ایف 35 پروگرام سے نکال دیا، امریکہ کی جانب سے ایف 35 مشترکا فائٹر جیٹ کے پروگرام سے ترکی کو نکالنے کا اقدام روسی ایئر ڈیفنس ایس 400 سسٹم کی خریداری پر اظہار ناراضگی کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

 

ادھر انقرہ حکام نے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیارے ایف 35 کے منصوبے سے ترکی کو نکالنے کا واشنگٹن کا فیصلہ اتحاد کی روح کے خلاف ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے کہا ہے کہ ترکی ایف 35 جنگی طیاروں کے منصوبے کا اب مزید حصہ نہیں ہے۔

 

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفنی گریشام کے مطابق روسی میزائل نظام خریدنے کے فیصلے کی وجہ سے ایف 35 پروگرام میں ترکی کی مزید شمولیت ممکن نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایف 35 مشترکہ فائٹر پروگرام نگرانی کے ایک ایسی روسی ائیر ڈیفنس ایس 400 سسٹم کے ساتھ نہیں چل سکتے، جو جدید صلاحیتوں کے بارے میں جاننے کے لیے استعمال کیا جاتا ہو، دفاعی شعبے کے امریکی نائب سیکرٹری ایلن لارڈ نے کہا کہ اس ایف 35 مشترکہ فائٹر پروگرام سے ترکی کے اخراج کا عمل ممکنہ طور پر اگلے برس شروع ہو جائے گا۔

 

دوسری جانب روسی دفاعی صنعتی کمپنی روس ٹیک کے اعلی افسر سرگی چیمیوزوف نے ترک فوجی تربیتی مشترکہ تعاون سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی چاہے تو ہم سے SU-35طیارے خرید سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment