چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہو گی

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، ملک میں عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی۔

 

کراچی میں مفتی مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدرات اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت مذہبی امور کے حکام اور ماہرین بھی شریک ہوئے۔

 

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی کہا کہ ملک بھر سے چاند کی رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لئے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج جمعرات 23 جولائی کو ہو گی جبکہ عید الاضحی ہفتہ یکم اگست کو ہو گی۔

 

واضح رہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، دہلی جامع مسجد کا امام کا کہنا ہے کہ بھارت میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment