کرک میں ڈکیتی، مزاحمت پر ماں اور 2 بیٹے قتل

ضلع کرک کے علاقہ بوگارہ میں دردناک سانحہ، رات گئے ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر ماں اور بیٹے قتل ، دادا شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کے علاقہ بوگارہ میں ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر ماں اور بیٹے قتل ، دادا شدید زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں طلحہ ناصر اور زاہد ناصر شامل ہیں، جبکہ گھر کے سربراہ رابستان خٹک تشویشناک حالت میں پشاور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ڈاکو گھر میں گھس گھسے، اس دوران گھر والوں نے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گھر والوں پر فائرنگ کھول دیں، گھر سے تین میتیں اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ، پورا علاقہ سوگوار ہو گیا، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

گزشتہ دنوں بھی کرک کی تحصیل تحتی نصرتی میں دن دیہاڑے فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment