راولپنڈی میں بد بخت بیٹے کا والدہ پر تشدد

راولپنڈی،تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بد بخت بیٹے کا اپنی والدہ پر تشدد، پیسے کی لالچ اور بیوی کے آکسانے پر والدہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے میں بد بخت بیٹے کا اپنی والدہ پر تشدد، پیسے کی لالچ اور بیوی کے آکسانے پر والدہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، بہن نے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

گلناز بی بی پر بیٹے اور بہو کی جانب سے تشدد کی وڈیو سامنے آنے پر راولپنڈی پولیس حرکت میں آ گئی، پولیس نے رات گئے تھانہ صادق آباد میں ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا،والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ارسلان بیوی کو لیکر گھر سے فرار ہو گیا، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment