اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل کے باوجود بھارت کی اشتعال انگیزیاں بدستور جاری

ہندوستان نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیں، عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کے باوجود  بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں بدستور جاری ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے غیرملکی میڈیا اور اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ہمیشہ ایل او سی اور مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی گئی ہے،  غیرملکی میڈیا کا وفد چری کوٹ سیکٹر میں فائر بندی انتظام کی بھارتی خلاف ورزیوں کا ازخود مشاہدہ کرے گا، وفد بھارتی اشتعال انگیزیوں کا شکار افراد سے ملاقات اور نقصانات کا جائزہ لیں گا۔

 

دوسری طرف ہندوستان نے غیرملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کے اس پار مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں جانے کی کبھی اجازت نہیں دی،  اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن ایل او سی کے پار کام نہیں کر سکتا، پاکستان نے مشن کو آزادانہ ماحول دیا، بھارت تو اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی اپیل کی بھی دھجیاں بکھیر چکا ہے ، کورونا وباء کے پیش نظر عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کی، تو انتونیو گوئترس کی اپیل کے برعکس بھارتی فورسز شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح ماضی میں فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی ویڈیو بنانے پر قید کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment