ججز کی معاشی معاملات میں نا فہم مداخلت کی وجہ سے ابھی تک پتھر کے زمانے سے باہر نہیں آ سکے، فواد چوہدری

پاکستان میں سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کا معاملہ،  وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ججز کی معاشی معاملات میں نا فہم مداخلت کی وجہ سے ابھی تک پتھر کے زمانے سے باہر نہیں آسکے۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عدالتوں اور پی ٹی اے کو اخلاقی پولیسنگ اور پابندیاں لگانے کی سوچ سے دور رہنا چاہیے، انٹرنیٹ پر چلنے والی ایپس پر ایسی پابندیاں پاکستان کی ٹیک انڈسٹری کو تباہ کردے گی، اس سے مُلک میں ٹیکنالوجی کی ترقی مستقل طور پر محدود ہوکر رہ جائے گی، ہم ججز کی معاشی معاملات میں نا فہم مداخلت کی وجہ سے ابھی تک پتھر کے زمانے سے باہر نہیں آ سکے۔

 

یاد رہے آج سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی امین نے فرقہ وارانہ جرم میں ملوث شوکت علی کی ضمانت کے مقدمے میں ریمارکس دیئے تھے کہ کوئی یوٹیوب پر چاچا تو کوئی ماما بن کر بیٹھ جاتا ہے،ہم تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں آخر اس کا اختتام تو ہونا ہے، کیا ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے دیکھا ہے یوٹیوب پر کیا ہورہا ہے ؟

متعلقہ خبریں

Leave a Comment