ایف آئی اے نے فراڈ کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا

ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کی بڑی کاروائی، کون بنے کا کروڑ پتی کے نام سے فراڈ کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے کون بنے کا کروڑ پتی کے نام سے فراڈ کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں کشمیری، سجاد ، عمران اور ارشد شامل ہیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے ڈسٹرک وہاڑی اور جھنگ میں بھی چھاپے مارے، چھاپہ مور ٹیم نے 5 موبائل فون اور ان کا ریکارڈ حاصل کر لیا، ملزمان کے قبضے سے بینک ریسدیں بھی بر آمد کر لیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مختلف موبائل سمز اور نقدی قبض کر لی گئی،  ملزمان کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment