وفاقی حکومت کا یوٹرن، مشیرخزانہ قومی مالیاتی کمیشن سے آوٹ

وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا یوٹرن، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سےنکال دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی قومی مالیاتی کمیشن سے چھٹی کر دی گئی، پہلا نوٹیفکیشن واپس حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیے گئے نوٹیفکیشن میں قومی مالیاتی کمیشن کے9 ممبران ہیں، پرانے نوٹیفکیشن کےمطابق حفیظ شیخ سمیت 11 ممبران شامل تھے، جاوید جبار خود کمیشن سے الگ ہو گئے تھے۔

 

دوران سماعت جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ نوٹیفکیشن واپس ہونے کے بعد درخواست غیرموثر ہو چکی، اگردرخواست گزارکونئے نوٹیفکیشن پرکوئی اعتراض ہے تواسے بھی چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

 

کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم. لیگ ن کے وکیل محسن شاہ نواز رانجھا اور لیگی راہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ مقصد حکومت کو آئین کے وضع کردہ پیمانوں میں لانا ہے، مسلم لیگ ن کی جدو جہد آئین میں دیئے گئے حقوق کے تحفظ کیلئے ہے۔لیگی رہنماؤں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے صوبوں میں رہنے والوں کو مالیاتی آئینی حقوق کا تحفظ ملا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment