اقوام متحدہ کے نئے صدر پیر کو پاکستان آئیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر پیر کو پاکستان آ رہے ہیں، انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر پیر کو پاکستان آرہے ہیں، ان سے ملاقٹوں میں انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت خطے کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

 

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ بہت اہم تھا۔ل، ہندوستان کی طرف سے ہمیشہ دوہرا معیار سامنے آیا،پاکستان نے صحافیوں کو بلایا اور کہا کہ آ کے دیکھئے، کیا بھارت انڈیپینڈینٹ صحافیوں کومقبوضہ کشمیر لیکر جائے گا،بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،بھارت لائن آف کنٹرل پرشہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے،اقوام متحدہ نے اپنےآبزرور بھی تعینات کیے ہوئے ہیں-بھارت ان کو محدود کر کے رکھتا ہےتاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں، بھارت سرکار کی پالیسیوں کے باعث، ایک سال میں "شائننگ انڈیا”کےامیج کا بیڑا غرق ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment