بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

نیپرا نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نومبر 2019سے جون 2020کے 8ماہ کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کا فیصلہ دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر آگئی،بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کا 4 ارب 46 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا ،نیپرا میں 8 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی درخواستوں پر سماعت نومبر 2019 تا جون 2020 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی مدت کیلئے ہوئی۔

 

سماعت کے بعد نیپرا نے 8 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کی منظوری دیدی، اضافے اور کمی کی بنیاد پر 4 ارب 46 کروڑ روپے ریلیف کی منظوری دی گئی، نیپرا نے 5 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے جبکہ 3 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی منظوری دی۔

 

نیپرا نے نومبر,دسمبر دو ہزار انیس, جنوری, فروری اور مارچ دوہزار بیس کے مہینوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر چار روپے چھیاسی پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جو اڑتیس ارب روپے کا بوجھ بنتا ہے جبکہ اپریل, مئی اور جون کے تین مہینوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تین روپے نو پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی جس کا ریلیف پینتس ارب روپے بنتا ہے تاہم ایڈجسٹمنٹس ملاکر بجلی صارفین کو اضافے اور کمی کی بنیاد پر چار ارب چھالیس کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

 

فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک, لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف اگست اور ستمبر کے مہینوں میں دیا جائے گا –

متعلقہ خبریں

Leave a Comment