راولپنڈی والدہ تشدد کیس:ممتا بیٹے کی محبت میں ہار گئی

راولپنڈی:ممتا جاگ اٹھی، گلناز بی بی نے اپنے بیٹے کو معاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کا ماں پر تشدد کیس میں نیا موڑ آگیا، پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون گلناز بی بی نے اپنے بیٹے ارسلان کو معاف کردیا، گلناز بی بی نے پولیس کو زبانی بیان بھی دے دیا ہے۔

تشدد کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے حکم پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن اور ایس ایچ او صادق آباد بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والی ماں (گلناز بی بی) کے گھر پہنچے تھے، ایس پی راول نے گلناز بی بی کی خیریت دریافت کی اور پولیس تفتیش سے آگاہ کیا تھا، ایس پی نے تشدد کا شکار ہونے والی ماں (گلناز بی بی) کو ارسلان کے ضمانت کے بعد شامل تفتیش ہونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں ارسلان نامی شخص نے اپنی والدہ پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو ارسلان کی بہن نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی، جس کے بعد پولیس نے ارسلان کو گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment