اسلامک یونیورسٹی کے ملازمین اور طلباء پر نئی پابندیاں عائد

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے فوری طور پر سوشل میڈیا یوزایج پالیسی کے نام پرملازمین، طلباء اور دیگر افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے فوری طور پر سوشل میڈیا یوزایج پالیسی کے نام پرملازمین، طلباء اور دیگر افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، پریزیڈنٹ اسلامک یونیورسٹی کی جانب سےباقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی یا ملازمین کی ساکھ متاثر کرنے والوں سے یونیورسٹی قوانین کے تحت نمٹا جائے گا۔

 

اسلامک یونی ورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ان پابندیوں کے تحت کوئی شخص بھی یونیورسٹی کی پالیسزپرتنقید نہیں کر سکے گا، ملازمین کو ای اینڈ ڈی ایکٹ 1987، طلباء کو کنڈکٹ رولز جبکہ دیگر افراد پر ایف آئی اے سائبرکرائم رولز کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment